اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ایران اسلامی دنیا کے 3 اہم بھائی ہیں، پاکستان کے دونوں بھائیوں سے تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان برادر ممالک میں اخوت ومصالحت کے جذبوں کے فروغ کا خواہاں ہے، امت مسلمہ باہمی کشیدگی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
پاکستان برادر ممالک کے مابین اخوت و مصالحت کے جذبوں کے فروغ کا خواہاں ہے۔ امت مسلمہ باہمی کشیدگی کی متحمل نہیں ہوسکتی، قیادت کی سطح پر یہ احساس اسلامی دنیا کے لئے نیک فال اور عوامی جذبوں کی عکاسی ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 14, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ایران اسلامی دنیا کے 3 اہم بھائی ہیں، پاکستان کے دونوں بھائیوں سے تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
پاکستان، سعودی عرب اور ایران اسلامی دنیا کے تین اہم بھائی ہیں۔ پاکستان کے اپنے ان دونوں بھائیوں کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے دورے خطے میں امن و استحکام اور اتحاد کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 14, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کے دورے خطے میں امن واتحاد کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہ ایرانی صدر کا پاکستان کی کاوشوں کا خیرمقدم اعتماد اور قربت کا مظہر ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ قیادت کی سطح پر احساس اسلامی دنیا کے لیے نیک فال اورعوامی جذبوں کا عکاس ہے۔
خلیجی ممالک میں فریقین بات چیت سے مسائل حل کریں: عمران خان
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تعلقات میں مضبوطی پاکستان کی ترجیح ہے، خلیجی ممالک میں فریقین بات چیت سے مسائل حل کریں۔