اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے او آئی سی سربراہ اجلاس میں امت مسلمہ کے جذبات کی صحیح عکاسی کی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے او آئی سی سربراہ اجلاس سے تاریخی خطاب کیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے امت مسلمہ کے جذبات کی صحیح عکاسی کی اور اسلام کے حقیقی تشخص کے لیے نئی راہ عمل متعین کی۔
وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی سربراہ اجلاس سے تاریخی خطاب کیا۔انہوں نے امت مسلمہ کے جذبات کی صحیح معنوں میں عکاسی کی اور اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے کے لیے نئی راہ عمل متعین کی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 2, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیراورفلسطین کے وکیل بن کر ابھرے، دوٹوک مؤقف اپنایا کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کا نام نہیں دیا جاسکتا۔
وزیراعظم مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے۔ انہوں نے دو ٹوک موقف اپنایا کہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشتگردی کا نام نہیں دیا جاسکتا۔ دو ریاستی حل کے سوا مسئلہ فلسطین کا کوئی حل نہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 2, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کا سائنس پرزور اسلامی دنیا کو اس میں ان کی میراث یاد دلاتا ہے، عظیم مسلم سائنسدان جدید علوم کے بانی، موجد اوراساتذہ میں شامل ہیں۔
عمران خان کا سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے پر زور اسلامی دنیا کو اس شعبے میں ان کی میراث یاد دلاتا ہے، عظیم مسلمان سائنسدان جدید علوم کے بانی، موجد اور اور بنیادی اساتذہ میں شامل ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 2, 2019
دہشت گردی کو اسلام سے علیحدہ کرنا ہوگا، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان
یاد رہے کہ یکم جون کو وزیراعظم عمران خان نے اسلامی تعاون کی تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد پر دہشت گردی کا لیبل درست نہیں، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔