اسلام آباد: معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان کی آسانیاں پوری قوم کے حصے میں آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کاروباری افراد کو سہولت دینا چاہتے ہیں، کاروباری افراد کوغیرضروری چکروں سے نجات کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن فری اور لال فیتے کی رکاوٹوں سے نجات ملنے جارہی ہے، اقدام حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے۔
یہ انیشی ایٹو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے۔صدیوں پرانے ریگولیٹری فریم ورک میں تبدیلی لانے کا مقصد کاروباری طبقے کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔اس اقدام سے ملک میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔انشاء اللہ نئے پاکستان کی آسانیاں پوری قوم کے حصے میں آئیں گی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 25, 2019
معاون خصوصی برائےاطلاعات نے کہا کہ پرانے فریم ورک میں تبدیلی کا مقصد کاروباری طبقے کو آسانیاں دینا ہے، اقدام سے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا، نئے پاکستان کی آسانیاں پوری قوم کے حصے میں آئیں گی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جدید اقدامات کا پروگرام ریگولیٹری ماڈرنائزیشن ٹھوس قدم ہے، اقدام پرمٹ، اور اجازت ناموں کے حصول پر اہم پیش رفت ہے، اقدام سے چھوٹی اوردرمیانی کمپنیاں مستفید ہوسکیں گی۔
یہ انیشی ایٹو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے۔صدیوں پرانے ریگولیٹری فریم ورک میں تبدیلی لانے کا مقصد کاروباری طبقے کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔اس اقدام سے ملک میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔انشاء اللہ نئے پاکستان کی آسانیاں پوری قوم کے حصے میں آئیں گی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 25, 2019
ترقی کے لیے کرپشن فری ملک اورسوسائٹی ضروری ہے، فردوس عاشق اعوان
یاد رہے کہ 21 جون کو معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا وجود کرپشن زدہ ہونے کی وجہ سے خطرے میں ہے۔