اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عدلیہ کی تضحیک میں مجھے کیوں نکالا کی مہم ذہنوں میں ابھی تازہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی جدوجہد کا ہمیشہ سے ہراول دستہ رہی اور رہے گی۔
پاکستان تحریک انصاف ملک میں عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی جدوجہد کا ہمیشہ سے ہر اول دستہ رہی اور رہے گی، جبکہ مسلم لیگ ن اداروں اور قانون کا احترام اپنی منشا اور سہولت کے مطابق کرتی ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 1, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ مسلم لیگ ن اداروں اور قانون کا احترام اپنی منشا اور سہولت کے مطابق کرتی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ متوالوں کا سپریم کورٹ پر حملہ تاریخ کا سیاہ ترین اور شرم ناک واقعہ ہے عدلیہ کی تضحیک میں مجھے کیوں نکالا کی مہم ذہنوں میں ابھی تازہ ہے، ن لیگی کسے بے وقوف بنا رہی ہے؟
ن لیگی متوالوں کا سپریم کورٹ پر حملہ تاریخ کا سیاہ ترین اور شرم ناک واقعہ ہے۔عدلیہ کی تضحیک میں "مجھے کیوں نکالا"کی قریہ قریہ نگر نگر مہم قوم کے ذہنوں میں ابھی تازہ ہے۔ ن لیگی کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 1, 2019
عدلیہ ہو یا کوئی بھی ادارہ احتساب سب کے لیے ہے، فردوس عاشق اعوان
یاد رہے کہ دو روز قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ عدلیہ ہو یا کوئی بھی ادارہ احتساب سب کے لیے ہے، کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر احتساب کا شکنجہ کسا جائے گا۔