اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ معیشت،اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کا دورہ چین لازوال دوستی کے بندھن کومضبوط کرے گا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمالیہ سے بلند، شہد سے میٹھی دوستی محبتوں کی آئینہ دار ہے، پاک چین دوستی کی اقوام عالم میں بھرپور گونج سنائی دیتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین دونوں ممالک کے مابین گہری اور لازوال دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط کرے گا۔ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی دوستی محبتوں کی آئینہ دار ہے جس کی اقوام عالم میں بھرپور گونج سنائی دیتی ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 8, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں پاکستانی مؤقف کی تائید پرچین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ معیشت،اسٹریٹجک تعلقات کومزید مستحکم کرے گا، وزیراعظم چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔
یہ دورہ معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت سٹریٹیجک تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 8, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیرمیں تشویش ناک صورت حال پرتبادلہ خیال کریں گے۔