اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ ایران خلیجی خطے میں امن وسلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ دورہ ایران خلیجی خطے میں امن وسلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں، وزیراعظم کا کردارامت مسلمہ اور دنیا کی طرف سے اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران خلیجی خطے میں امن و سلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کا کردار امت مسلمہ اور دنیا کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 13, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم دنیا میں نیا، پرعزم، باوقار، روشن پاکستان متعارف کرا رہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریرعالمی مدبر مسلم رہنما کا خطاب تھا، وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں امت مسلمہ کی ترجمانی کی۔
عمران خان دنیا بھر میں می نئے،پرعزم، بااعتماد،باوقار اور روشن پاکستان کا چہرہ متعارف کرا رہے ہیں۔اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر ایک عالمی مدبر مسلم رہنما کا خطاب تھا جہاں انہوں نے دوٹوک الفاظ میں پوری امت مسلمہ کی ترجمانی کی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 13, 2019
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ایران روانہ
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ایران روانہ ہوگئے، وزیراعظم کا دورہ خطے میں امن واستحکام کے فروغ کے اقدامات کا حصہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان تہران دورے میں ایرانی صدر حسن روحانی اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقاتیں کریں گے۔