پریس ریلیزکے بعد دو مشکوک کرداروں کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی، فردوس عاشق اعوان

Firdous Ashiq Awan

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ویڈیواورآڈیو کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، قانونی کارروائی کا آغازکریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پریس ریلیزکے بعد دومشکوک کرداروں کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی، پریس ریلیزنے دونوں کرداروں کوبے نقاب کردیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے ویڈیو اورآڈیو کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، اس کااعتراف کیا گیا کہ ویڈیو اور آڈیو کو جوڑا گیا ہے، قانونی کارروائی کا آغازکریں گے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ تمام معلومات عوام اورمیڈیا کے سامنے رکھی جائیں گی، یہ گروہ اورکرمنل مافیا منہ چھپاتا پھرے گا، ہم عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے۔

فردوس عاشق اعون نے کہا کہ ایک قاتل اور غنڈہ گینگ کا سربراہ جبکہ دوسری کیلبری فونٹ کی معروف جعلساز ہے، یہ وہ کردار ہیں جو بے نامی دار ہیں۔