اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چین نے کشمیرکو متنازع مقدمہ قرار دے کر بھارتی مؤقف مسترد کر دیا، مظلوم کشمیریوں کی حمایت پر چینی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن کا اصولی مؤقف کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار ہے، یہ آئرن برادرزکی عظیم دوستی کا مظہر ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چین نے کشمیرکو متنازع مقدمہ قرار دے کر بھارتی مؤقف مسترد کردیا، مظلوم کشمیریوں کی حمایت پر چینی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
چین نےکشمیرکوتاریخ کامتنازعہ مقدمہ قرار دےکربھارتی موقف مستردکردیا ہے۔سلامتی کونسل کے مستقل رکن کایہ اصولی موقف مقبوضہ جموں کشمیر کےعوام کےلئےمکمل یکجہتی کااظہار ہے۔یہ آئرن برادرزکی عظیم دوستی کامظہرہے۔مظلوم کشمیریوں کی بھرپورحمایت پرہم چین کی قیادت اورعوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 11, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیرمیں کرفیو کو 2 ماہ سے زائدعرصہ ہوگیا، وادی جنت نظیرجیل میں تبدیل ہوگئی ہے، کشمیریوں کا کاروبار زندگی مفلوج ہے، بھارتی افواج انسانیت کی تذلیل کر رہی ہیں۔
مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو کو دو ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا،وادی جنت نظیر جیل میں تبدیل اورکشمیریوں کا کاروبار زندگی مفلوج ہے۔بھارتی افواج انسانیت کی تذلیل کر رہی ہیں۔وزیراعظم عمران خان آج مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) October 11, 2019
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اُجاگر کرنے کے لیے آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔
انسانی ہاتھوں کی زنجیر آج سہ پہر ساڑھے تین بجے کنونشن سینٹر سے ڈی چوک تک بنائی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان ڈی چوک میں شرکاء سے خطاب کریں گے۔