کنٹینر پر وہ 5 خاندان ہیں جو ملک پر ہمیشہ حکمرانی کرتے رہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غور کیا جائے تو کنٹینر پر وہ 5 خاندان ہیں جو ملک پر ہمیشہ حکمرانی کرتے رہے، اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کے لیے ریاست پر حملہ آور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ غور کیا جائے تو کنٹینر پر وہ 5 خاندان ہیں جو ملک پر ہمیشہ حکمرانی کرتے رہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مفتی محمود، اچکزئی ، ولی خان ، بھٹو اورشریف خاندان کنٹینر پر ہیں، اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کے لیے ریاست پر حملہ آور ہیں۔

مذاکرات کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، فردوس عاشق اعوان

یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہماری مذاکرات کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، سیاست کے بارہویں کھلاڑی کو بلاول اورشہباز نے اپنا لیڈر مان لیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بغض میں یہ سب ایک گھاٹ کا پانی پی رہے ہیں، عمران خان نے پہلی تقریر میں ہی کہہ دیا تھا سب چور ایک جگہ جمع ہوں گے، آج وقت نے ثابت کردیا عمران خان نے درست کہا تھا۔