اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا31 سال سے ناجائز حکمرانوں کا کھایا نمک حلال کرنے میں آگے آگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم پرمسلط رہنے والوں کو تیسری نسل کا سیاسی مستقبل تاریک نظرآ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نہیں فضل الرحمان کا حکومت سے جھگڑا اسد محمود کے لیے ہے، زرداری کا جھگڑا بلاول کے لیے، نواز کا جھگڑا مریم کے لیے ہے، شہباز شریف کا جھگڑاحمزہ شہباز اور اسفندیارولی کا جھگڑا ایمل ولی کے لیے ہے۔
دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والوں کواپنی تیسری نسل کا سیاسی مستقبل تاریک نظرآرہا ہے۔غریب عوام کیلئے نہیں بلکہ فضل الرحمان کا حکومت سے جھگڑااسدمحمودکیلئے,زرداری کاجھگڑابلاول کیلئے,نواز کا جھگڑا مریم کیلیے،شہباز شریف کا جھگڑاحمزہ شہباز کیلئے اوراسفندیار ولی کاجھگڑاایمل ولی کیلئے ہے
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 3, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ جنگ عمران خان کی ذات کی جنگ نہیں ہے، 35 سال سے حکومت کرنے والے مافیا اور 22 کروڑعوام کی جنگ ہے، اکٹھےحکومت سے باہرہوئے، یکجا ہوکرمنتخب حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ 22 کروڑ مظلوم عوام نے اپنی مرضی کا حکمران چنا، مولانا31 سال سے ناجائزحکمرانوں کا کھایا نمک حلال کرنے میں آگے آگے ہیں۔
یہ جنگ عمران خان کی ذات کی جنگ نہیں ہے یہ پاکستان پر گزشتہ 35 سالوں سے مسلسل حکومت کرنے والے مافیا اور 22کروڑ عوام کی جنگ ہے۔آج جب یہ اکٹھے حکومت سے باہر ہوئے ہیں تو سب یکجا ہو کر منتخب حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 3, 2019
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مولانا صاحب! ملک انارکی سے دوچار کرنے کےعزائم میں آپ اور ہمنوا ناکام ہوں گے۔
کنٹینر پر وہ 5 خاندان ہیں جو ملک پر ہمیشہ حکمرانی کرتے رہے، فردوس عاشق اعوان
یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ غور کیا جائے تو کنٹینر پر وہ 5 خاندان ہیں جو ملک پر ہمیشہ حکمرانی کرتے رہے، اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کے لیے ریاست پر حملہ آور ہیں۔