اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں پاکستان کے مؤقف کی تائید پر سدا بہار دوست چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کر کے ثابت کیا کہ وہ حق اور سچ کے ساتھ ہے۔
چین نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کر کے ثابت کیا کہ وہ حق اور سچ کے ساتھ ہے۔ دونوں ممالک کی مابین دوستانہ اور قریبی تعلقات کا تقاضا تھا کہ پاکستان اپنے دوست کو مودی کے سیاہ اقدام پر اعتماد میں لے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 10, 2019
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین دوستانہ اور قریبی تعلقات کا تقاضا تھا کہ پاکستان اپنے دوست کو مودی کے سیاہ اقدام پر اعتماد میں لے۔ چین دنیا کی ابھرتی ہوئی طاقت ہے، مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں پاکستان کے مؤقف کی تائید پر سدا بہار دوست کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
چین دنیا کی ابھرتی ہوئی طاقت ہے، مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں پاکستان کے موقف کی تائید پر سدا بہار دوست کا شکریہ ادا کر تے ہیں۔۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 10, 2019
انہوں نے کہا کہ دنیا خطے کو پر امن بنانے کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سوچ کے ساتھ کھڑی ہے جس کا واضح ثبوت چین کا پاکستان کی حمایت پر دو ٹوک مؤقف ہے۔ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا منتظر ہے۔
دنیا خطے کو پر امن بنانے کیلئے وزیراعظم کی سوچ کے ساتھ کھڑی ہےجس کا واضح ثبوت چین کا پاکستان کی حمایت پر دو ٹوک موقف ہے. پاکستان ایک زمہ دار ریاست کے طور پر بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسلۂ کشمیر کے حل کا منتظر ہے
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 10, 2019
اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ یو این سیکرٹری جنرل کا دو ٹوک بیان کہ بھارت کشمیر کی حیثیت بدلنے سے باز رہے، پاکستان کے مؤقف کی ترجمانی ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت ہونا ہے، مودی کا اقدام جمہوریت اور بین الاقوامی قوانین پر کھلا حملہ ہے۔
یو این سیکرٹری جنرل کا دو ٹوک بیان کہ بھارت کشمیر کی حیثیت بدلنے سے باز رہے پاکستان کے موقف کی ترجمانی ہے۔مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت ہونا مودی کا اقدام جمہوریت اور بین الاقوامی قوانین پر کھلا حملہ ہے۔یہ اقدام ثبوت ہے کہ وہ جمہوری روایات پر یقین نہیں رکھتے
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 10, 2019
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ثبوت ہے کہ مودی جمہوری روایات پر یقین نہیں رکھتے۔ صرف مسلمان آبادی والی ریاست کا اسپیشل سٹیٹس ختم کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہٹلر مودی انتہا پسندانہ سوچ کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مودی کے غیر قانونی اقدام نے بھارت کے خود ساختہ الحاق کی دستاویز کو غیر مؤثر کر دیا ہے۔
صرف مسلمان آبادی والی ریاست کا سپیشل سٹیٹس ختم کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہٹلر مودی انتہا پسندانہ سوچ کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔مودی کے غیر قانونی اقدام نے بھارت کے خود ساختہ الحاق کی دستاویز کو غیر موثر کر دیا۔کشمیر آج ۲۶ اکتوبر ۱۹۴۷ کی پوزیشن پر ہے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 10, 2019