اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بہادر کشمیری خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارتی ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی عظیم تاریخ لکھی ہے، بھارتی ظلم کشمیریوں کے صبر و استقلال اور استقامت سے شکست کھا چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 23 فروری، یوم مزاحمت نسواں کشمیر کا دن مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کا سیاہ ترین دن ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج نے نہتی، بے گناہ اور بے یار و مدد گار خواتین کی اجتماعی بے حرمتی کی بھیانک مثال قائم کی۔ بہادر کشمیری خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارتی ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی عظیم تاریخ لکھی ہے۔
بہادرکشمیری خواتین کوسلام پیش کرتے ہیں۔جنہوں نے بھارتی ظلم وجبرکے خلاف مزاحمت کی عظیم تاریخ لکھی ہے۔#WomenResistanceDay pic.twitter.com/hC3Zu6z7yB
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 23, 2020
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی ان بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے شوہروں کو آزادی کشمیر پر قربان کردیا، ان ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے لخت جگر وار دیے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بھارتی ظلم کشمیریوں کے صبر و استقلال اور استقامت سے شکست کھا چکا ہے، کوئی جبر و استبداد انہیں حق خود ارادیت کی منزل سے دور نہیں کر سکتا۔
بھارتی ظلم کشمیریوں کے صبر و استقلال اور استقامت سے شکست کھا چکا ہے۔کوئی جبرواستبداد انہیں حق خودارادیت کی منزل سے دور نہیں کر سکتا۔2/2#WomenResistanceDay pic.twitter.com/lN9e1TqGcA
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 23, 2020
انہوں نے کہا کہ مودی کے فسطائی ایجنڈے اور نفرت کی آگ میں خود بھارت جل رہا ہے۔ انڈیا میں اقلیتوں کے حقوق کو روندا جارہا ہے، بھارتی مرد و خواتین سڑکوں پر احتجاجاً موجود ہیں۔
معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ شاہین باغ کا احتجاج 60 ویں دن میں داخل ہوچکا ہے جہاں ہزاروں خواتین مودی کے کالے امتیازی قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
شاہین باغ کا احتجاج 60ویں دن میں داخل ہوچکا ہے جہاں ہزاروں خواتین مودی کے کالے امتیازی قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔2/2#WomenResistanceDay https://t.co/cCpnaVvCv4
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 23, 2020