پشاور: خیبر پختون خوا کے شہر پشاور میں ایک چکی میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی.
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے واحد گڑھی میں چکی میں لگنے والی آگ سے 17 افراد بری جھلس گئے.
ریسکیو ذرائع کے مطابق اس سانحے میں بچوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے، زخمیوں کولیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا.
عینی شاہدین کے مطابق آگ دھماکے کی نتیجے میں لگی، جو ممکنہ طور پر چکی میں گیس بھرنے کی وجہ سے ہوا۔
جھلسنے والے بچوں کی اکثریت چکی کے پاس کھیل رہی تھی، اس دوران دھماکے سے آگ لگی اور بچے اس کی لپیٹ میں آگئے.
خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع ڈپارٹمنٹل اسٹور میں آگ لگ گئی تھی، جس پر اٹھارہ گھنٹے گزرنے کے بعد آج قابو پایا گیا۔
مزید پڑھیں: گلستان جوہر میں ڈپارٹمنٹل اسٹور میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
نجی ڈپارٹمنٹل اسٹور میں لگنے والی ہولناک آگ کئی گھنٹے قبل بھڑکتی رہی، کروڑوں روپے کی اشیاء جل کر خاکستر ہوگئیں۔
چیف فائر افسر کا کہنا تھا کہ نجی اسٹور میں ہونے والے آتشزدگی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق بیسمنٹ کو پارکنگ کے لیے الاٹ کیا گیا تھا، لیکن اسٹور انتظامیہ نے بیسمنٹ کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔