لاس اینجلس: الیکٹرک سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیکسلا نے اپنا پہلا برقی (الیکٹریکل) ٹرک متعارف کروادیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکٹریکل گاڑی، موٹرسائیکل کے بعد اب ٹیسلا کمپنی نے بھاری بھرکم برقی ٹرک تیار کیا ہے جو 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے اور 36 ہزار 287 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کمپنی نے ٹرک کو ’ٹیسلا سیمی‘ کا نام دیا ہے جس کے بارے میں منتظمین کا دعویٰ ہے کہ ایک بار چارجنگ کے بعد اسے 500 کلومیٹر تک چلایا جاسکتا ہے۔
ٹیسلا کے چیف ایگیزیکٹو کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’یہ کوئی ایسا خاص ٹرک نہیں جسے چلا کر آپ یہ محسوس کریں کہ پہلے بار چلا رہے ہیں‘۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کمرشل صارفین کے لیے یہ ٹرک 2019 سے تیار کیا جائے گا۔
اس تقریب میں کمپنی کی جانب سے ایک برقی اسپورٹس گاڑی بھی متعارف کروائی گئی ہے۔