سری لنکا کی تاریخ میں پہلی بار مقابلہ حفظ قرآن وقرآت منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں 1500 طلبہ وطالبات شریک ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی تاریخ میں پہلی بار حفظ قرآند اور قرآت کا مقابلہ منعقد ہونے جا رہا ہے جس کا اہتمام کولمبو میں قائم سعودی سفارتخانے نے سری لنکا کی وزارت مذہبی امور کے تعاون سے کیا ہے۔ اس مقابلے میں 1500 طلبہ وطالبات شرکت کریں گے۔
سری لنکا کی وزارت اسلامی امور نے مقابلے کو چار حصوں میں تقسیم کیا ہے جن میں مکمل حفظ قرآن، 20، 10 اور 5 پارے حفظ کرنے والے شامل ہوں گے جب کہ ہر ایک کی الگ درجہ بندی کی گئی ہے۔
مقابلے میں 1500 طلبہ وطالبات شرکت کریں گے اور فائنل راؤنڈ میں 240 طلبہ شریک ہوں گے۔ مقابلے میں شامل ہر شعبے سے 5 افراد کا انتخاب کیا جائے گا جن کی مجموعی تعداد 40 ہوگی۔ بنیادی طورپر8 شعبے مقرر کیے گئے ہیں جن میں چار طلبا اور چار طالبات کے لیے ہیں۔
مقابلے میں شریک طلبہ حفظ قرآن کے ان مدارس سے تعلق رکھتے ہیں جو سری لنکن حکومت کی وزارت مذہبی امور میں رجسٹرڈ ہیں۔ مقابلے کی اختتامی ہرزمرے کی الگ درجہ بندی کی گئی ہے۔
مقابلے کا فائنل راؤنڈ 240 شرکا میں ہوگا۔ مقابلے میں شریک طلبا حفظ قرآن کے مدارس سے تعلق رکھتے ہیں جو سری لنکن حکومت کی وزارت مذہبی امور میں رجسٹرڈ ہیں۔ کولمبو کے ایک ہوٹل میں 17 جولائی کو منعقد کی جائے گی جس میں سری لنکن حکومت کے وزا اوراعلی عہدیدار شرکت کریں گے۔
یہ مقابلے صبح اور شام کے اوقات میں ہوں گے جس کےلیے 30 ججز مقرر کیے گئے ہیں جو 10 طرز قرآت کے ماہر ہیں۔