وہاج علی اور عائزہ خان کے ’میں‘ کی پہلی جھلک

میں

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی اور اداکارہ عائزہ خان کے نئے ڈرامہ سیریل ’میں‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل نئے ڈرامہ سیریل ’میں‘ کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے جس میں وہاج علی اور عائزہ خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اعجاز اسلم، ازیکا ڈینیئل ودیگر شامل ہیں۔

’میں‘ کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم نے لکھی ہے۔

پہلی جھلک میں دکھایا گیا ہے کہ عائزہ خان اور وہاج علی کا آمنا سامنا ہوتا ہے جس کے بعد وہ عائزہ خان کو دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں۔

ایک اور سین میں دونوں کو کافی شاپ کے باہر دکھایا گیا ہے۔

’میں‘ کی پہلی جھلک ریلیز ہوتے ہی یوٹیوب پر لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور وہاج علی اور عائزہ خان کے مداح ڈرامے کی پہلی قسط دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

واضح رہے کہ وہاج علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں سعد کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے کی آخری قسط پیر کی رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

عائزہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو۔‘ اور ’تھوڑا سا حق‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔