کون کہتا ہے کہ مسلم خواتین پابندیوں کا شکارہیں اوردنیا کی ترقی میں مردوں سے پیچھے ہیں آج ہم آپ کو ملواتے ہیں ایک ایسی مسلمان خاتون سے جو نا صرف خلا نورد ہیں بلکہ وہاں سے بلاگنگ کرنے والی پہلی بلاگربھی ہیں۔
انوشے انصاری 1966 میں ایران کے شہر مشہد میں پیدا ہوئیں اور 1984 میں ان کا خاندان امریکہ منتقل ہوگیا، انہوں نے جارج میسن یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ اورکمپیوٹرسائنس میں بیچلرزکی ڈگری بھی حاصل کی۔
انوشے انصاری نے خلا کا سفر بحیثیت سیاح کیا اورعالمی خلائی مرکزمیں آٹھ دن گزارے جہاں انہوں نے یورپی خلائی ایجنسی کی ایما پر کچھ تجربات میں بھی حصہ لیا۔
دنیا کی پہلی مسلم خاتون پائلٹ – حجاب امتیازعلی
واضح رہے کہ انوشے سے قبل محض تین خواتین کو خلائی سفرکرنےکا اعزازحاصل ہوا ہے۔
انوشے انصاری نے اس دوران بلاگنگ بھی کی اورخلا سے بلاگنگ کرنے والی پہلی شخصیت کا اعزازحاصل کرلیا۔
اپنے بلاگز میں انہوں نے خلائی سفر، عالمی اسپیس سنٹر میں وقت گزارنا اورزیرو گریوٹی میں جینے کا ہنر سیکھنے سے متعلق اپنے تجربات شیئر کیے۔
انوشے انصاری نے یہ خلائی سفر ستمبر 2006 میں کیا تھا اوراس زمانے میں ان کی خبریں دنیا بھر کے اخباروں اور ٹی وی چینلوں کی زینت بنی تھیں۔