امریکا اور ایران نے ہائی پروفائل قیدی رہا کر دیے

امریکا ایران قیدیوں کے تبادلے میں رہائی کے بعد پانچ امریکی دوحا پہنچ گئے۔

ہائی پروفائل قیدیوں کے تبادلے کے حصے کے طور پر ایران کی طرف سے رہا ہونے والے پانچ امریکی قیدیوں کو لے جانے والا طیارہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں لینڈ کر گیا۔

امریکا کی طرف سے قید پانچ ایرانیوں میں سے دو ایران جانے کے لیے پہلے ہی قطر پہنچ چکے ہیں۔

Americans Released in Iran Prisoner-Swap Deal in Hope of Easing Tensions -  Bloomberg

رہائی پانے والے دیگر تین ایرانیوں نے اپنے ملک واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سے دو امریکا میں قیام پذیر ہیں اور ایک تیسرے ملک جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے میں جنوبی کوریا میں موجود ایرانی اثاثوں کو بھی غیر منجمد کر دیا گیا ہے جس سے قیدیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا ہے۔