پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔
کاؤنٹی چیمپئن شپ میں حسن علی نے واروکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے نوٹنگھم شائر کے خلاف دھواں دھار ففٹی بنائی۔
انہوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 54 رنز بنائے جس میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ اپنی اس متاثرکن کارکردگی سے حسن علی نے کرکٹ حلقوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
Five sixes by @RealHa55an in a 36-ball 54 for Warwickshire against Nottinghamshire today 💥pic.twitter.com/MHI7wsnxWv
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 12, 2023
ان کی ٹیم نے 9وکٹوں پر 571 رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی ہے۔ مڈل آرڈر سیم ہین سنچری بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ الیکس ڈیوس نے 93، ڈین موسلے نے 87 اور مائیکل برگسے نے 77 رنز بنائے۔