فضا علی انسٹاگرام ریلز شیئر کرکے تنقید کی زد میں آگئیں

فضا علی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی انسٹاگرام ریلز شیئر کرکے تنقید کی زد میں آگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ فضا علی نے ویڈیوز شیئر کیں جس میں انہیں امریکا کے مختلف مقامات پر سیر و تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پہلی ویڈیو اداکارہ کو ٹرین میں سفر کرتے ہوئے ریلز بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali)

دوسری ویڈیو میں فضا علی پارک میں چھوٹی ٹرین کے ساتھ چلتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ نے گزشتہ روز یہ ویڈیوز شیئر کیں تاہم سوشل میڈیا پر صارفین کو ان کا یہ انداز پسند نہیں آیا اور صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali)

 واضح رہے کہ اس سے قبل فضا علی نے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اپنی شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کررہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آپ سب سے ایک خاص خبر پر بات کرنا چاہ رہی تھی کہ آپ سب کو میری شادی کی بہت فکر ہے، آپ لوگ مجھے بیاہنے کے لیے بیٹھے ہیں، ہوسکتا ہے کہ آپ میں بہت سارے لوگوں نے میرا جہیز بھی تیار کرلیا ہو۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ اپنی بہنوں کی فکر اور ان کی شادی کریں جو گھر میں بیٹھی ہیں، میں نے جب شادی کرنی ہوگی تو میں بتا دوں گی۔

فضا علی کا کہنا تھا کہ مجھے ان خبروں سے افواہوں سے تکلیف پہنچتی ہے، میری دل آزاری ہوتی ہے، براہ کرم اس طرح کے کام چھوڑ دیں، میری شادی کی جعلی تصویروں میں مجھے ٹیگ کرنا بند کریں۔