فضا علی کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فضا علی کی یہ ویڈیو انہوں نے خود سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ نیلے رنگ کی ساڑھی میں ہاتھ ہلا کر رقص کررہی تھیں۔

اداکارہ کی شیئر کردہ ویڈیو میں وہ بھارتی گلوکارہ نیھا ککڑ کے گانے ’دلبر‘ پر ڈانس کررہی ہیں۔

فضا علی کے سیکڑوں پرستاروں نے اُن کے نئے انداز کو پسند کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fiza Ali Official (@fiza_aali)

اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خاصی متحرک رہتی اور ویڈیوز ، تصاویر شیئر کر کے پرستاروں کے ساتھ رابطہ رکھتی ہیں۔ مداح بھی اُن کی ہر پوسٹ کو خوب سراہتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fiza Ali Official (@fiza_aali)

فضا علی اپنا بیشتر وقت صاحبزادی فارال کے ساتھ گزارنا پسند کرتی ہیں اور وہ اکثر بیٹی کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کرتی ہیں۔