انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر بھی کوچ بن گئے

سابق انگلش آل راؤنڈر فلنٹوف دی ہنڈریڈ میں کوچنگ کریں گے۔

انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کو بدھ کے روز دی ہنڈریڈ فرنچائز ناردرن سپرچارجرز مینز ٹیم کا ہیڈ کوچ نامزد کیا گیا ہے۔

45 سالہ فلنٹوف، بی بی سی کے شو کی شوٹنگ کے دوران حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور ستمبر میں غیر سرکاری کوچنگ کے کردار میں انگلینڈ کی ٹیم میں شامل ہونے تک صحت یاب ہوئے۔

فلنٹوف نے ایک بیان میں کہا کہ انگلینڈ ٹیم کے ساتھ میرا وقت اس بات کی یاددہانی کرتا ہے کہ کرکٹ میرے لیے کتنی خاص ہے میں واپس آنے کے موقع سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

فلنٹوف نے جیمز فوسٹر کی جگہ لی ہے کیونکہ سپر چارجرز 100 گیندوں کے فارمیٹ کے مقابلے میں پہلی بار پلے آف میں جگہ بنانا چاہتے ہیں۔

"ٹاپ گیئر” کی فلم بندی فلنٹوف کے حادثے کے بعد سے معطل ہے، بی بی سی نے ابھی تک اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔