کرناٹک : بھارت میں ہاسٹل کی طالبہ نے چھیڑ چھاڑ کرنے پر ایک شخص کی دھنائی کرڈالی، لڑکی غصے کے عالم میں اس کے منہ پر اپنی چپل مارتی رہی۔
بھارتی ریاست کرناٹکا کے ضلع میں ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں لڑکی نے روز روز کی پریشانی سے تنگ آکر ایسا قدم اٹھایا کہ دیکھنے والے بھی اس کے ساتھ ہوگئے۔
کرناٹک میں ایک کالج ہاسٹل میں مقیم طالبہ نے گزشتہ روز اس کا پیچھا کرنے اور ہراساں کرنے والے شخص کو ایسا سبق سکھایا کہ اس کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی 35 سالہ شخص کو اپنے چپل سے مارتی ہوئی دکھائی دیتی ہے، بعد میں اس شخص کی شناخت نذیر کے نام سے ہوئی، وہ شخص وہاں موجود لوگوں سے معافی کی بھیک مانگتا ہے اور جانے کی التجا کرتا ہے۔
#JustNow | கர்நாடகா மாநிலம், உடுப்பி மாவட்டத்தில் உள்ள குந்தாபுராவில் பாலியல் தொந்தரவு கொடுத்த 35 வயது நபரை, கல்லூரி மாணவி ஒருவர் ஊர்மக்கள் முன்னிலையில் செருப்பால் அடித்துள்ளார். https://t.co/VkcQSRRy0E | #Karnataka #Kundapura #Udupi #Harassment #SexualHarassment #ITamilNews pic.twitter.com/PqyXy2XY67
— i Tamil News | i தமிழ் நியூஸ் (@ITamilTVNews) June 10, 2023
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ صبح نذیر نے لڑکی کا پیچھا کیا جب وہ اپنے ہاسٹل سے کالج جارہی تھی اور مبینہ طور پر اسے ہراساں کیا۔ یہ واقعہ کرناٹک کے اڈوپی ضلع کے کنڈا پورہ قصبے میں اوکواڑی روڈ پر پیش آیا۔
آخر کار تنگ آکر لڑکی نے شور مچایا جس پر آس پاس کے لوگ متوجہ ہوئے اور چھیڑچھاڑ کرنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کی درگت بنا ڈالی۔
ملزم کے پکڑے جانے کے بعد مشتعل لڑکی نے اپنی چپل اتار کر اس شخص کی دل کھول کر پٹائی کی اور اس کے منہ پر چپلوں کی بارش کردی۔ ملزم نذیر کو بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔