سیلاب متاثرین، امریکا نے مزید 16 ملین ڈالرز امداد کا اعلان کردیا

امریکا نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں خوراک کے بحران پر قابو کیلئے مزید امداد کا اعلان کر دیا۔ خوراک کے بحران پر قابو کیلئے مزید 16ملین ڈالرز دیے جائیں گے۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر یوایس ایڈازوبیل کولمین نے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر امریکی سفیرڈونلڈ بلوم بھی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر یوایس ایڈ کے ہمراہ تھے۔

خوراک کی کمی کی شکارماؤں، بچوں میں غذائی اشیا کے کاٹن تقسیم کرنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ نے کہا کہ سیلاب کے بعد خوراک کا بحران سنگین ہو گیا ہے جس کے لیے اضافی 16.4ملین ڈالرز امداد کا اعلان کرتی ہوں۔

ازوبیل کولمین کا کہنا تھا کہ خوراک کے بحران سمیت صحت کےمعاملات اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مدد ہو گی سیلاب متاثرین کی امدادوبحالی کیلئےپہلے200ملین ڈالرزکی امداددی ہے مزید 16ملین ڈالر کی امداد جاری کر رہے ہیں۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ خوراک کا سنگین بحران دیکھا ہے 16لاکھ سے زائدبچےخوراک کی قلت کا شکار ہیں عالمی ادارہ خوراک، دیگر پارٹنر تنظیموں کے ہمراہ 85ہزار بچوں کو خوراک فراہم کر رہےہیں خوراک کےبحران کے خاتمے کیلئے فنڈز کی بھاری رقوم کی ضرورت ہے۔

وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرہ فضل پیچوہو نے کہا کہ کھانے و پینے کی اشیا کے 5ہزار کاٹن تقسیم کئےہیں 2500 میڈیکل کٹس لیڈی ہیلتھ ورکرز کیلئے فراہم کی گئی ہیں۔