آٹا خریدنے والے ہوشیار! قوانین میں اہم تبدیلی

آٹے کا تھیلا

لاہور: پنجاب بھر میں فروخت ہونے والے آٹے کی پیکجنگ کے قوانین میں تبدیلی کر دی گئی۔

محکمہ خوراک پنجاب نے آٹا پیکجنگ کے نئے رنگوں، وزن اور لیبلنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق عام آٹا، فورٹیفائیڈ آٹا، میدہ، سوجی کو مختلف رنگوں کے تھیلوں میں پیک کیا جائےگا۔

عام آٹا سفیدرنگ، 10 اور 20 کلو گرام کےتھیلوں میں فروخت کیا جائے گا جب کہ فورٹیفائیڈ آٹا نارنجی رنگ کےمنفرد 10،20 کلو تھیلوں میں فروخت کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سپر آٹا 15 کلو کے سلور یا گرے رنگ کے تھیلوں میں فروخت کیا جائے گا۔

دوسری جانب فلارملز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات سے ملک بھر کی فلورملزغیرمعینہ مدت کیلئے بندکردیں گے۔

ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ 10جولائی گندم کی واشنگ اور پسائی سمیت بھینس کالونیوں اور جانوروں کے چوکر کی سپلائی بند کردیں گے۔

چیئرمین نے کہا کہ ٹیکس کےظالمانہ اقدام سےکرپشن کانیادروازہ کھل جائے گا اور ایف بی آرکے ٹیکس کے نفاذ سے آٹے کی قیمت میں8 روپے فی کلواضافہ ہوجائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈبل ٹیکس دینے کو تیار ہیں،حکومت طریقہ کارٹھیک کرے ، فلار ملوں کی پسپائی جب تک بند رکھیں گےجب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے۔