کراچی : فلائی جناح نے اسلام آباد سے اپنا بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع کردیا، مسافروں کا کہنا ہے کہ شارجہ کے لئے فلائٹ آپریشن سے سفری سہولت میسر ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایئرلائن فلائی جناح نے اسلام آباد سے شارجہ کیلئے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کردیا، افتتاحی پرواز اسلام آباد سے شارجہ کیلئے آپریٹ کی گئی ۔
پہلی بین الاقوامی پرواز 151 مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے شارجہ کے لئے اڑان بھری، روانگی سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں چئیرمین فلائی جناح اقبال علی لاکھانی، ڈپٹی ہیڈ آف مشن یو اے ای ایمبیسی سمیت دیگر شریک ہوئے۔
اس موقع پر فلائی جناح کے سی ای او ارمان یحییٰ کہتے ہیں کہ فلائی جناح مسافروں کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ شارجہ کے لئے فلائٹ آپریشن سے سفری سہولت میسر ہوگی۔
پاکستانی ایئرلائن فلاحی جناح کی پرواز شارجہ پہنچی تو طیارے کو ایئرپورٹ پر واٹر سیلوٹ بھی پیش کیا۔