اڑن گاڑی میں اڑان بھرنے کے لیے تیار ہوجائیں

ہوا میں اڑنے والی گاڑیاں اب صرف فلموں تک محدود نہیں رہیں۔ جدید سائنس کی دنیا میں اڑنے والی گاڑیوں کے کئی منصوبے زیر تکمیل ہیں اور حال ہی میں ایسی ایک گاڑی منظر عام پر بھی آگئی۔

سلواکیہ کی ایک موٹر کمپنی ایرو موبل نے ایسی گاڑی تیار کی ہے جو بیک وقت زمین پر دوڑ بھی سکتی ہے اور ہوا میں اڑ بھی سکتی ہے۔

یہ گاڑی 650 فٹ زمین سے ٹیک آف کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ 124 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتی ہے۔

سڑک پر دوڑتے ہوئے اس کے ونگز یا پر اندر کی جانب مڑجائیں گے جبکہ پرواز کے لیے وہ باہر نکل آئیں گے۔

اس اڑن گاڑی کو رواں سال عام افراد کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

اور ہاں، اگر آپ اس کو خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو جان لیں کہ اسے چلانے کے لیے آپ کو ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ساتھ ہوا بازی کا لائسنس بھی حاصل کرنا ہوگا۔