’اڑتا چور گرفتار‘

پولیس اور چور کا چولی دامن کا ساتھ ہے اب تک پولیس نے زمین پر کئی چور پکڑے ہوں گے لیکن بھارت میں تو اڑتا چور گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ پولیس نے ایک ہائی پروفائل چور کو گرفتار کیا ہے جو بند گھروں میں نقب لگانے کے لیے ہوائی جہاز سے سفر کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اڑتا چور کے نام سے مشہور اس ملزم کا اصل نام متوطن اوما شنکر ہے جو گزشتہ مئی میں ایک مندر کے درشن کے لیے حیدرآباد آیا تھا اس کو خفیہ اطلاع پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شنکر مقفل گھروں سے سونا چرانے کے لیے ہوائی جہاز کا سفر کرتا تھا اور گزشتہ دو ماہ کے دوران اپنی آبائی ریاست تلنگانہ سے 4 بار فضائی سفر کرچکا ہے۔

شنکر جون میں ایک آٹو رکشے کے ذریعے پورے شہر کا دورہ کرکے مقفل گھروں سے متعلق پوری چھان بین کی تھی۔

پولیس نے ملزم کے طریقہ واردات سے متعلق بتایا کہ پہلے وہ مطلوبہ جگہ کی ریکی کرتا ہے پھر اس کے بعد وہ گوگل میپ کے ذریعے دوبارہ پہنچتا اور دن میں نشاندہی کردہ مقفل مکانات کو نشانہ بناتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے پاس آلات کی مکمل کٹ تھی جس سے وہ بڑے مشکل سے مشکل تالے توڑ کر اور لاک کھول کر خالی گھروں سے سونا چرا لیتا تھا۔