ترجمان دفترخارجہ کی سربیا میں پاکستان سفارتخانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق

کشمیر

اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ نے سربیا میں پاکستان سفارتخانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا اکاؤنٹس پر پوسٹ کئے جانیوالے پیغامات کا سفارتخانے سے تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ترجمان دفترخارجہ نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر سربیا میں پاکستان سفارتخانے کے ٹوئٹراکاؤنٹ ، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ان اکاؤنٹس پر پوسٹ کئے جانیوالے پیغامات کا سفارتخانے سے کوئی تعلق نہیں۔

دوسری جانب پاکستان امبیسی سربیا سے متعلق وزیراعظم فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ڈاکٹرارسلان خالد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ سربیامیں پاکستان سفارتخانےکاٹوئٹراکاؤنٹ ہیک ہوگیا، دفترخارجہ ٹوئٹراکاؤنٹ ہیک ہونےکی انکوائری کررہاہے۔

خیال رہے سربیا میں سفارتخانے کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور مبینہ طور پر تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو نشانہ بنانے والے پیغام کے چند گھنٹوں بعد ایف او نے ردعمل ظاہر کیا۔

مہنگائی میں اضافے اور مبینہ طور پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے والی ٹویٹ کے بعد ایک اور ٹوئٹ کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ "مجھے افسوس ہے @ImranKhanPTI، میرے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں بچا”۔