اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ28،27اکتوبر کو افغان فوج نے پاکستانی پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کی، اس کے باوجود پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سرحد پر افغان فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو افغان فوج کی فائرنگ سے متعلق جاری بیان پر شدید تشویش ہے۔
،28،27اکتوبر کو افغان فوج نے پاکستانی پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کی، افغان فوج نے مارٹر اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا سہارا لیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغان کارروائی کے باوجود پاکستان نے انتہائی تحمل کامظاہرہ کیا، پاک فوج نےسروے اور مشترکہ مشیران پرمشتمل جرگے کی تجویز پیش کی جس پر افغانستان نے سروے اور جرگہ سے متعلق تجاویز سفارتی چینلز سے بھیجنے کی درخواست کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے28اکتوبر کو ایک وربل نوٹ افغان سی ڈی آئی کے حوالے کیا، ابھی تک افغانستان کی جانب نے اس تجویز پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ افغانستان نے محض ایک میڈیا بیان سے مسئلے کو اٹھانےکا انتخاب کیا، امید ہے کہ افغان وزارت خارجہ پاکستان کی تجاویز کا مثبت جواب دے گی۔