کراچی چیمبر کے سامنے دکان میں سلنڈر دھماکے کی فوٹیج موصول

کراچی چیمبر کے سامنے دکان میں ہونے والے سلنڈر دھماکے کی فوٹیج سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر کے سامنےجنریٹر مارکیٹ میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک دھماکا ہوا  جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہو گئی جب کہ 6 افراد زخمی ہیں۔

ریسکیوذرائع نے بتایا کہ سلنڈر دھماکے کے بعد دکان میں آگ لگ گئی اور سامان سڑک پر پھیل گیا۔ سلنڈر دھماکا صبح 11 بجکر 9 منٹ پر ہوا اور دکان مکمل تباہ ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے اور آگ سےجھلس کر 2 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 6 زخمی ہیں جو زیرعلاج ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے ایک اور زخمی کو نکال لیا ہے زخمی رؤف کی حالت تشویشناک ہے اور اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔