پنجاب میں آنے والے خوفناک بگولے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی

بگولہ

جلالپوربھٹیاں : حافظ آباد میں جلالپوربھٹیاں آنے والے خوفناک بگولے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ، بگولہ کئی کلو میٹر دور تک دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں جلالپوربھٹیاں گزشتہ روز آنے والے بگولےکی فوٹیج منظرعام پرآگئی ،بگولہ اتنا بڑا تھا کہ کئی کلو میٹر تک دیکھا گیا، بگولے کے بعد شدید بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رات بھر تیز ہواکے ساتھ موسلا دھاربارش ہوئی، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

قرطبہ چوک میں کل سے اب تک ایک سوتریپن ملی میٹر بارش ہوچکی ہے جبکہ پانی والا تالاب میں ایک سو آٹھ ملی میٹر، لکشمی چوک میں ایک سو تین ملی میٹربارش، ائیرپورٹ، تاج پورہ میں سترملی میٹر، اپر مال، مغل پورہ میں ساٹھ سے پینسٹھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہورکے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں اور بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ پاکپتن گوگیرہ روڈ پر کینال میں تیس فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی پر تیار فصلیں زیر آب آگئی ہیں۔