بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز آج ختم ہو جائے گی جس کے بعد ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی سمیت غیر ملکی کوچز اپنے ملک روانہ ہو جائیں گے۔
اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش سے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے اختتام پر ہیڈ کوچ سمیت غیر ملکی کوچز اپنے ملک آسٹریلیا روانہ ہو جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی کی سیریز کے اختتام پر کل آسٹریلیا روانگی شیڈول ہے جب کہ ان کے ساتھ ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن بھی آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں کوچز انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ سے قبل واپس آئیں گے۔ تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز اائندہ ماہ اکتوبر میں کھیلی جائے گی جس کا آغاز 7 اکتوبر سے ملتان ٹیسٹ سے ہوگا۔
فزیوکلف ڈیکن اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن پاکستان میں رہیں گے، جو قومی ٹیسٹ اسکواڈ اور دیگر کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ انگلش ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
ٹیسٹ میچ کا فیصلہ کن دن، بنگلہ دیش تاریخی فتح کی جانب گامزن