کراچی : اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کی جانب سے رقم موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رقم ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائز میں اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے، آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے زخائز میں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں ہفتے سعودی عرب، یو اے ای اور آئی ایم ایف سے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، سعودی عرب سے 2 ارب، یو اے ای سے 1 ارب اور آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول ہوئے۔
یاد رہے اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی پہلی قسط موصول ہونے تصدیق کی تھی۔
اسحاق ڈار بتایا تھا کہ آئی ایم ایف نے پہلی قسط 1.2 بلین ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی، باقی 1.8 بلین ڈالر بقایا 9 ماہ میں ملیں گے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بورڈ نے واشنگٹن میں پروگرام کو اپروو کیا، قوم کو معلوم ہے کل رات آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پروگرام منظور کیا، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرکی منظوری دی، یہ پروگرام 9 ماہ کا ہے ، جس میں 3 بلین ڈالر پاکستان کوملیں گے۔