وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پشاور پولیس لائن کی مسجد میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور کی پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکے کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان ہی دہشتگردوں کا علاج ہے اس پر سختی سے عمل ہوگا۔ دہشتگردوں، ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: مسجد میں نماز کے دوران دھماکا، 17 افراد شہید، 60 زخمی
بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں کو زخمیوں کی جانیں بچانے کے لیے خون کے عطیات دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ ضمنی وعام انتخابات سے قبل دہشتگردی معنی خیز ہے۔