اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا حامی ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے مشاورتی کونسل امور خارجہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر پاک بھارت آبی مسائل ان کی قانونی حیثیت، سیاسی مضمرات پر طویل مشاورت ہوئی.
اجلاس میں افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ پر بھی مشاورت ہوئی، وزیر خارجہ نے مشاورتی کونسل کو اپنے حالیہ دورہ جاپان، چین کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا.
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امورمذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لئے افغان امن عمل میں اپنی معاونت جاری رکھے ہوئے ہیں، معاشی استحکام کےلیےاہم ممالک سےدوطرفہ روابط کوفروغ دےرہےہیں.
مزید پڑھیں: پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام سے اختیارات نچلی سطح پرمنتقل ہوں گے، شاہ محمود قریشی
اس موقع پر وزیرخارجہ نے مشاورتی کونسل کو اہم علاقائی، بین الاقوامی دنیا کے ساتھ روابط پر بریفنگ دی.
یاد رہے کہ آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نئے بلدیاتی نظام سے بلدیاتی اداروں کوبراہ راست فنڈز دیے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھرمیں 309 رمضان بازارقائم کیے جا رہے ہیں، رمضان بازاروں میں مختلف اشیا پر13 ارب سے زائد کی سبسڈی دی جائے گی۔