اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کوفعال کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کوفعال کر دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرونا سے متعلق اپ ڈیٹس مشن کے ذریعے پہنچ رہی ہیں، کرائسز مینجمنٹ یونٹ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کرےگا۔
Crisis Management Unit #FOCMU @ForeignOfficePk is operational now, coordinating #covid19 updates and reaching out to our Diaspora through our Missions abroad.
CMU will be preparing and sharing daily situation reports on evolving status of #Covid19. pic.twitter.com/sXoq5IBFgh
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) March 20, 2020
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں عوامی آگاہی اور سیفٹی کے لیے میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس چیلنج پر صرف اجتماعی کوششوں سے ہی قابو پایا جا سکتا ہے۔
عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شہریوں کے تحفط کے لیے تمام میکنزم اور سسٹم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مختار ناموں کی تصدیق کے سوا تما قونصلر سروسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ امور نے خصوصی سیکرٹری کی نگرانی میں کرونا وائرس سے متعلق تعاون کی غرض سے کرائسز مینجمنٹ یونٹ بھی قائم کر دیا ہے۔