اسلام آباد : دفترخارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دورہ پاکستان سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دورہ پاکستان کی خبروں پر دفترخارجہ کا درعمل آگیا۔
دفترخارجہ نے ٹرمپ کے ممکنہ دورہ پاکستان سے متعلق اظہار لاعلمی کرتے ہوئے کہا ان کے دورہ پاکستان کا مجھےعلم نہیں۔
یاد رہے اس سے قبل یہ خبریں رپورٹ ہورہی تھیں کہ امریکی صدر 18 ستمبر کو پاکستان آئیں گے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اہم ملاقاتوں کے بعد کواڈ لیڈرز سمٹ میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہوں گے۔
صدر ٹرمپ کا دورہ خطے کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہوگا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز متوقع ہے۔