پی ایس ایل 8 میں تین قومی کھلاڑیوں کی تنزلی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے سیزن 8 کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

پی سی بی نے پی ایس ایل 8 کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹگریز کی تجدید کرنے کے ساتھ ساتھ غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے ونڈو اوپن کردی ہے۔

آٹھویں سیزن کیلئے آٹھ کھلاڑیوں کی کیٹگری میں ترقی ہوئی ہے جن میں محمد نواز اورحیدرعلی بھی شامل ہیں۔

حیدر علی اور محمد نواز پلییٹم  کیٹگری کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ حسن علی، سرفراز احمد اور وہاب ریاض کی کیٹگری میں تنزلی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے آٹھویں سیزن کا آغاز آئندہ سال 9 فروری سے ہوگا اور ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔