پشاور کے علاقے مراد آباد میں غیرملکی سیاح نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق غیرملکی سیاح کی شناخت مسٹر جوشوا موائسز ورگاس کے نام سے ہوئی ہے، اطالوی شہری کو 9 اکتوبر کو سیاحتی ویزا جاری ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اطالوی شہری عارضی طور پر نجی سوسائٹی کے فلیٹ میں مقیم تھا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ڈی جی خان میں امریکی خاتون سیاح کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا تھا۔
خاتون سیاح اربیلہ کا کہنا تھا کہ جس دوست پر بھروسہ کیا جا سکتا تھا اس نے گھناؤنا کام کیا، ایک دوست جسےکافی عرصہ سےجانتی تھی اس سے بہت مایوسی ہورہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ غیرملکی سیاحوں کے سامنے ملک کی مثبت تصویرپیش کرنےکی کوشش کرتا تھا، اس ذہنی کیفیت سے باہر نکلنا مشکل ہے۔