اسلام آباد : نئی حکومت کی تشکیل تک کابینہ ارکان اور سرکاری افسران کے غیرملکی دوروں پر پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نئی حکومت کی تشکیل تک کابینہ ارکان اور سرکاری افسران کے غیرملکی دوروں پر پابندی کردی گئی۔
کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے، اطلاق سرکاری اور نجی سطح کے غیر ملکی دوروں پرہوگا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیراعظم کےاحکامات پراطلاق فوری طور پرہوگا، غیرملکی دوروں کیلئےپہلے سے دیے گئے اجازت نامےبھی واپس لے لیے گئے۔
مراسلے میں کہنا تھا کہ نئی حکومت کے قیام تک غیر ملکی دوروں کیلئے کوئی چھٹی نہیں ملے گی، وفاقی وزرا، مشیر اور معاونین خصوصی کیلئے غیر ملکی دوروں کے اجازت نامے واپس لے لئے۔
مراسلے کے مطابق تمام وفاقی سرکاری افسران و ملازمین کےغیر دوروں کے اجازت نامے بھی واپس لے لئے۔