جنگل میں ایک گڑھے میں گرنے والے ہاتھی کے بچے کو بحفاظت بچالیا گیا، گڑھے سے نکلنے کے بعد بچے نے اپنے انداز میں شکریہ بھی ادا کیا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنوبی بھارت کے پہاڑی شہر میڈیکری میں ایک جنگل میں ہاتھی کا بچہ گڑھے میں گرنے کے بعد نکلنے کیلئے اپنی بھرپور کوشش کررہا ہے۔
باوجود کوشش کے وہ اپنے بھاری وزن کے باعث نکل نہیں پارہا تھا تاہم جنگل میں ریسکیو اہلکاروں نے اس کی یہ مشکل آسان کردی۔ ریسکیو اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
When it comes to forest and wildlife, things are not predictable, and the rule book will be of less help in those cases. Previous work experience and some presence of mind might work well.
This is one such case, happened in Coorg sometime back. pic.twitter.com/AfK9tocTZR— Sudha Ramen 🇮🇳 (@SudhaRamenIFS) February 13, 2023
مشین سے گڑھے کو توڑا گیا تا کہ ہاتھی کو نکالا جا سکے, تاہم ہاتھی بالآخر گڑھے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو جاتا ہے اور جانے سے پہلے شکریہ اداکرنے کے انداز میں مشین سے اپنے سر کو ملاکر اپنے مقام کی جانب چلا جاتا ہے۔