پاکستان علاقائی سلامتی کا دفاع کرنا جانتا ہے، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت کے ایل او سی سے متلق غیر ذمے دارانہ بیان کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ایل او سی سے متعلق غیر ذمے دارانہ بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارتی وزیر دفاع کا لداخ سے متعلق بیان قابل مذمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا خواہاں ہے لیکن علاقائی سلامتی کا دفاع کرنا جانتا ہے اور بھرپور جواب دے سکتا ہے۔