اسلام آباد : سابق ایئرچیف سہیل امان کا کہنا ہے کہ میرے خیال سے بھارت کوجواب مل چکا ہے، بھارت کی سوچ تھی کہ دراندازی کو پاکستان برداشت کرلےگا، پاکستان دراندازی یا جارحیت برداشت کرنے والا ملک نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایئرچیف سہیل امان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ اندازمیں رسپانس دیا ہے، پاک فضائیہ کل بھی کارروائی کیلئے تیار تھی، بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے، آج کل چیزیں بہت جلد کلیئر ہوجاتی ہیں۔
بھارت کوجواب مل چکا ہے
سابق ایئرچیف کا کہنا تھا کہ بھارت ایسے پروپیگنڈے نہ کرے، جس سے ان کو ہی شرمندگی ہو، ایئر کامبیٹ منٹ تو دور سیکنڈز میں مکمل ہوجاتا ہے، پاک فضائیہ نے بہترین انداز میں ایئر کامبیٹ کو انجام دیا، اس قسم کی کارروائیوں میں سیکنڈز لگتے ہیں۔
سہیل امان نے کہا کسی بھی جنگ کا آغاز اور ابتدائی کارروائیاں اہم ہوتی ہیں، ماضی کی نسبت پاک فضائیہ بہت مختلف ہے، بھارت کو اندازہ ہوگیا ہوگا پاک فضائیہ جدیدفورس ہے۔
بھارت کواندازہ ہوگیاہوگاپاک فضائیہ جدیدفورس ہے
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی سوچ تھی کہ دراندازی کو پاکستان برداشت کرلےگا، پاکستان دراندازی یاجارحیت برداشت کرنے والا ملک نہیں، دراندازی کوئی بھی ملک کرسکتا ہے لیکن جواب اہمیت رکھتا ہے۔
سابق ایئرچیف نے کہا میرے خیال سے بھارت کو جواب مل چکا ہے، کشیدگی مزید بڑھی تو دونوں ملکوں کا نقصان ہوگا، بھارت کا کچھ زیادہ نقصان ہوگا۔
یاد رہے پاکستان نے 2 بھارتی جنگی طیارے مارگرائے تھے ، ایک بھارتی طیارے کا ملبہ پاکستانی حدودمیں گرا، جس کے بعد 3 بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک بھارتی طیارے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر کی حدودمیں گرا ، جس میں طیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔