ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا نہیں ہوگا، سابق بھارتی کرکٹر کا دعویٰ

ایشیا کپ

بھارت کے سابق کرکٹر کیدار جادھو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ نہیں ہوگا۔

سابق بھارتی کرکٹر کیدار جادھو نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان سمیت کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت موجود ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ میچ نہیں ہونا چاہیے اور میں اعتماد کے ساتھ کہتا ہوں کہ بھارت نہیں کھیلے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بھارتی ٹیم کو پاکستان سے نہیں کھیلنا چاہیے، بھارتی ٹیم جہاں بھی کھیلے گی وہ ہمیشہ جیتے گی۔

واضح رہے کہ کیدار جادھو کا تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی ٹورنامنٹ میں بھارت کے پاکستان سے کھیلنے کے بائیکاٹ کا کہا ہے۔

یہ پڑھیں: ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان آؤٹ

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم انہیں اتنی اہمیت کیوں دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارتی ٹیم نے گروپ مرحلے اور سیمی فائنل دونوں میچز میں پاکستان چیمپئنز سے کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

بھارت چیمپئنز کی ٹیم میں شیکھردھون، یووراج سنگھ، عرفان پٹھان، سریش رائنا، یوسف پٹھان، ہربھجن سنگھ ودیگر کھلاڑی شامل تھے۔