ایشیز میں بابراعظم کے چرچے، ویڈیو دیکھیں

سپر اسٹار بابراعظم عالمی سطح پر اپنی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے کئی مواقعوں پر خود کو بہترین ‏بلے باز ثابت کر چکے ہیں۔

برسبین میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی ایشیز سیریز جاری ہے لیکن چرچے پاکستانی ٹیم ‏کے کپتان بابراعظم کے ہورہے ہیں۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر کیری اوکیف کا کہنا ہے کہ بابر 20 گیندوں پر صفر پر ‏بھی آؤٹ ہوجائیں تو بولیں گے کیا کمال کی اننگز تھی۔ ‏

https://twitter.com/SaadSays22/status/1469197147857768448?s=20

انہوں نے کہا کہ وہ بابراعظم سے پیارکرتے جب بھی کوئی ان کا نام لیتا ہے تومیرے چہرے ‏پرمسکراہٹ آجاتی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں میں نمبر ون ہیں اور تینوں فارمیٹس میں ‏ٹاپ ٹین میں شامل ہونے والے واحد بلے باز ہیں۔