سرفراز احمد قربانی کے لیے جانور لے آئے، ویڈیو دیکھیں

سرفراز احمد

عید الاضحیٰ میں دو روز باقی ہیں معروف شخصیات بھی قربانی کے لیے جانور لے آئے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

قربانی کا جانور زیادہ خوبصورت ہونا ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی نامور شخصیات اکثر حسین جانوروں کا انتخاب کر کے انکی تصاویر اور ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لازمی شئیر کرتے ہیں۔

عید الضحیٰ سے دو دن قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے گھر قربانی کے صحت مند و خوبصورت جانور آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قربانی کے دو جانور کرکٹر کے گھر کے باہر ایک ٹرک سے اتارے جا رہے ہیں۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں جانوروں کو بے انتہا احتیاط کے ساتھ ٹرک سے اتارا گیا اور پھر گلی میں لگائے ہوئے ایک ٹینٹ میں باحفاظت باندھ دیا گیا۔

رواں برس سرفراز احمد نے قربانی کے لیے ایک سفید و بھورا بچھڑا جبکہ دوسرا سفید و سیاہ ’فوجی‘ نامی بچھڑےکا انتخاب کیا ہے۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد ہر سال قربانی کے لیے بچھڑے لاتے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں۔