سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ساتھیوں کےہمراہ باضابطہ پی پی میں شمولیت کااعلان کروں گا جلد ساتھیوں کےہمراہ آصف زرداری اوربلاول سے ملاقات کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مصروفیات کے باعث یوم تاسیس کے پروگرام میں شرکت نہیں کر سکتا۔
کوہلو سے پی ٹی آئی رہنما نصیب اللہ مری نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونےکا فیصلہ کیا ہے۔ نصیب اللہ مری کل یوم تاسیس پرپیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے۔
اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری، سابق وفاقی وزیر عبدالقادر سمیت کئی اہم سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔