ڈیمزفنڈمیں کسی قسم کی کرپشن نہیں ہوسکتی ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

اسلام آباد :  سابق چیف جسٹس ثاقب نثار   کا کہنا ہے کہ ڈیم فنڈ سے متعلق بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر چلایاگیا ، ڈیمز  فنڈ میں کرپشن کے الزامات پر افسوس کا اظہار کرتاہوں، کبھی ایسا نہیں کہا ڈیمز کیلئے تمام رقم تن تنہا اکٹھا کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آبادمیں صحافیوں سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈیمزفنڈمیں کسی قسم کی کرپشن نہیں ہوسکتی، ڈیمز  فنڈ میں کرپشن کے الزامات پر افسوس کا اظہار کرتاہوں، ڈیم فنڈ سے متعلق بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر چلایاگیا۔

سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کبھی ایسا نہیں کہا ڈیمز کیلئے تمام رقم تن تنہا اکٹھا کروں گا، ڈیم فنڈ کامقصد پانی قلت کااحساس،تحریک، آگاہی پیداکرناتھا، ہم نے ڈیم فنڈ متعارف کراکر اس تحریک کا آغاز کیا۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا ڈیمزفنڈکیلئے میراہدف 16 ارب تھا، 16 ارب کاسن کراجلاس میں شامل واپڈاحکام اچھل پڑے، موجودہ چیف جسٹس کی نواسیوں نےبھی ڈیمز کیلئے رقم دی۔

نوازشریف کی صحت کیلئےدعاہی کرسکتاہوں، اللہ انھیں صحت دے

صحافی نے سابق چیف جسٹس سے سوال کیا نوازشریف کی میڈیکل گراؤنڈپرضمانت مستردہونےپرکیاکہیں گے، جس پر جسٹس میاں ثاقب نے پوچھا اچھاضمانت کی درخواست مستردہوگئی؟ میں تو نوازشریف کی صحت کیلئےدعاہی کرسکتاہوں، اللہ نوازشریف کوصحت دے۔

گذشتہ روز سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری عزت، میرا سب کچھ پاکستان سےہے، جو کچھ ملا وہ اس ملک کی محبت کی وجہ سے ملا ہے،  ایماندار لیڈر شپ سے اللہ نے قوموں کو ترقی دی، کرپشن سے بچنا ہے تو احتساب کا عمل تیز کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں : میری عزت، میرا سب کچھ پاکستان سے ہے، ثاقب نثار

اس سے قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے،پانی حیات ہے اس کےبغیرزندگی کاتصورنہیں، پانی قدرت کاتحفہ ہے، جس سے زندگی جڑی ہے، اللہ نہ کرے اگر ہم نے اس کمی کو پورا نہ کیا تو کوئٹہ کے لوگوں کو وہاں سے ہجرت کرنا پڑ سکتی ہے۔