ورلڈ کپ میں مسلسل ناقص پرفارمنس کے بعد آج بنگلہ دیش کے خلاف آؤٹ آف فارم قومی اوپنر امام الحق کو ڈراپ کر دیا گیا ہے اس سے قبل سابق کرکٹر نے بڑا دعویٰ کیا۔
ورلڈ کپ میں مسلسل چار شکستوں کے بعد پاکستان میگا ایونٹ میں بقا کی جنگ کے لیے بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیل رہا ہے۔ اس اہم میچ میں آؤٹ آف فارم قومی اوپنر امام الحق کو مسلسل ناقص پرفارمنس کے باعث ڈراپ کر دیا گیا۔
امام الحق کی ناقص پرفارمنس پر تجزیہ کار اور شائقین کرکٹ مسلسل انہیں ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن انہیں ناکامی کے باوجود مسلسل موقع دیا جاتا رہا تاہم آج بنگلہ دیش کے خلاف انہیں ڈراپ کر دیا گیا۔
اس سے ایک روز قبل چیف سلیکٹر انضمام الحق جو رشتے میں امام الحق کے چچا ہیں نے ایک اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
یوں امام الحق کے ان کے چچا کے مستعفی ہونے کے بعد ٹیم سے ڈراپ ہونے سے قبل سابق کرکٹر تنویر احمد نے نیا دعویٰ کر کر دیا ہے۔
تنویر احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اگر آج امام الحق کو ڈراپ کر دیا جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ بابر اعظم پر انضمام الحق کا پریشر تھا ورنہ امام پہلے ہی ڈراپ ہو جاتے۔
Ager aaj imam ul haq ko drop kar diya jata ha tou iska matlab ye ha babar azam par inzamamul ka pressure tha warna imam pheley he drop ho jata
— Tanveer Says (@ImTanveerA) October 31, 2023
واضح رہے کہ امام الحق رواں ورلڈ کپ کے ابتدائی 6 میچز کھیل کر صرف 167 رنز بنا سکے جس میں ایک نصف سنچری شامل ہے۔